بلنکن۔لاپید رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی ہم منصب یائر لاپید سے یوکرین کے خلاف روس کے جارحانہ اقدامات اور ایران سے متعلق موضوعات پر رابطہ کیا۔امریکی امور خارجہ کے مطابق،اس بات چیت میں دونوں وزرا نے علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی ،جس میں روس کے یوکرین کے خلاف جارحانہ اقدامات اور ایران کے خطے میں پیدا کردہ تنازعات پر غور کرنے سمیت امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کے دفاع کی مکمل تائید کی گئی۔