واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ساتھ شام، لیبیا اور افغانستان سے متعلق اہم مسائل پر مذاکرہ کیا ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت کی اطلاع دی۔ پرائس نے کہا،‘ویزرخارجہ بلنکن نے مسٹر گوٹریس کے ساتھ افغانستان میں سیاسی استحکام لانے اور مستقل طور پر جنگ بندی کے نفاذ کی سمت کی جانے والی کوششوں کی بابت مذاکرہ کیا۔ علاوہ ازیں دونوں قائدین نے شام میں راحت سازو سامان پہنچانے کے سلسلے میں بھی تفصیل سے بات چیت کی’۔ امریکی وزیر خارجہ نے لیبیا میں قومی اتحاد کے پیش نظر نئی عبوری حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے لیبیا میں رواں برس ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں بھی بات چیت کی۔ امریکہ نے لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن اور اس کے خصوصی ایلچی جان کیوبس کی حمات کی بات کی۔