واشنگٹن۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کو روکنے کے منصوبے پر برطانیہ کی وزیر خارجہ لِز ٹرس کے ساتھ پر تبادلہ خیال کیا ۔ بلنکن نے جمعہ کو ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس کے ساتھ یوکرین کی سرحد پر روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مربوط ردِ عمل کی اہمیت ، عالمی کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے دیگر مشترکہ چیلنجوں پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ۔ قابل ذکر ہے کہ روس نے باربار کہا ہے کہ اس نے اسے اپنی سرحدوں کے اندر فوجیوں کو منتقل کرنے کا حق حاصل ہے ۔