واشنگٹن ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایتھوپیا کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں فوجی تناؤ کے خاتمہ کے لیے فوری مذاکرات پر زور دیا ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد ملکی فوج کے ساتھ جنگی محاذ پر دیکھے گئے۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹر اپنی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عفر ریجن میں تیگرائی باغیوں کے خلاف لڑنے والی ملکی فورسز کے ساتھ ہیں۔ یہ تنازعہ گزشتہ ایک برس سے جاری ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔