واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چھٹے ماہ کے درمیان بدھ کے روز چھٹے دورے پر سعودی عب اور مصر پہنچ رہے ہیں۔وہ مسلسل دورے کر کے غزہ کی جنگ کو غزہ کے اندر تک محدود رکھنے کے لئے کوشاں رہنے کے بعد اب کئی ماہ سے جنگ میں وقفے کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔ان چھ ماہ سے کم کے عرصے اب تک 31726 فلسطینی قتل کیے گئے ہیں۔اپنے چھٹے دورے کے پہلے مرحلے پر وہ چہارشنبہ کے روز سعودی عرب میں مملکت کے اعلی عہدے داروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ اگلے روز جمعرات کو مصر جائیں گے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا ہے وزیر خارجہ اس وقت فلپائن کے دورہ پر ہیں جہاں سے مشرق وسطی پہنچیں گے۔
بتایا گیا ہے وزیر خارجہ بلنکن اسرائیلی جنگ کے چھٹے ماہ بھی فوری جنگ بندی کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کی فوری رہائی پر متفق ہو جائیں۔ حماس نے ایک سو چالیس یرغمالیوں کو ماہ نومبر میں رہا کیا تھا جب کئی چھوٹے وقفوں پر مشتمل ایک ہفتے کے لئے فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔