بلنکن کا پانچویں بار اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: غزہ میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے سے مسلسل مشرق وسطیٰ کے دورے پر رہنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پانچویں بار اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق ان کا یہ دورہ 4 سے 8 فروری تک جاری رہے گا۔ انٹونی بلنکن کا یہ دورہ امریکہ کی انہی کوششوں کا حصہ ہے جو پچھلے چار ماہ سے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارتکار کر رہے ہیں کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پا جائے ۔ نیز اس معاہدے کے بدلے میں انسانی بنیادوں پر غزہ کے شہریوں کے لیے امداد فراہمی کی سرگرمیوں کو بھی آسانی مل سکے ۔