بلنکن ۔ محمود عباس ملاقات

,

   

عمان : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔امریکی وزیر خارجہ جمعہ کے روز اردن کے دورے پر پہنچے جہاں وہ اردنی فرمانروا سے بھی ملاقات کریں گے۔انٹونی بلنکن حماس کے اسرائیلی علاقوں پر حملے اور اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے حوالے سے خطے میں موجود امریکی اتحادی ممالک کے دورے پر ہیں۔وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے دورے پر بھی جائیں گے۔