بلوچستان : انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ، 26 افراد ہلاک

   

اسلام آباد :عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر26 افراد ہلاک ہوگئے۔ پہلا دھماکہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 12 افرادکی جان گئی ۔دوسرا دھماکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔