اسلام آباد، 21 مئی (یو این آئی) پاکستان کے بلوچستان کے ضلع خضدار میں چہارشنبہ کو طلباء کو لے جانے والی ایک بس کو نشانہ بناکر کئے گئے دھماکہ میں تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ بلوچستان میں آئی ایس پی آر اور اس کے کارندوں کے ایک اور بزدلانہ اور گھناؤنے حملے میں، آج صبح خضدار میں ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ “ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں تین معصوم بچے اور دو بالغ افراد ہلاک اور کئی دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں۔