بلوچستان میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد۔پاکستان کے بلوچستان صوبہ کے تربت میں منگل کو ایک بازار میں ہوئے بم دھماکے میں کم سے کم ایک شخص کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔’’ڈان نیوز‘‘ نے بتایاکہ پولیس اوربچاؤ ٹیم علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو تربت ضلع ہیڈکوارٹر ہاسپٹل میں بھرتی کرایا گیاہے ۔ افسران نے بتایا ہے کہ باغیوں نے تربت میں ایک دکان کے باہرکھڑی موٹرسائیکل میں طاقتور بم (آئی ای ڈی) لگایا۔ دھماکے میں کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔پولیس نے بتایاکہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دھماکہ کسے نشانہ بناکر کیاگیا تھا۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال آلیانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مخالف عناصر کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔بلوچستان میں عوام پاکستان سے علیحدہ ہونے کا عرصہ دراز سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں، جس طرح کسی زمانہ میں سکھوں نے ہندوستان سے الگ ہونے کیلئے علیحدہ خالصتان کی ناکام تحریک چلائی تھی۔