بلوچستان میں بم دھماکہ ، ایک ہلاک

   

اسلام آباد ، 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں اتوار کی شام ہوئے بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصرآباد میں کسی نامعلوم شخص نے موٹر سائیکل میں بم لگا کر اسے ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مزدور چوک علاقے کے باہر کھڑا کر دیا۔ بم دھماکے کے بعد امدادی ٹیم ، پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی فورس کے جوان موقع پر پہنچے اور نعش اور زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا ۔