اسلام آباد؍ کراچی ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھاری طور پر مسلح خودکش بمباروں نے پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں آج ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے دفتر پر حملہ کیا، جس میں 9 افراد بشمول 8 پولیس ملازمین ہلاک ہوگئے۔ لورالائی میں پیش آئے حملہ میں 21 دیگر افراد زخمی ہوئے، جن میں پولیس مین اور عام شہری شامل ہیں۔ آرمی نے کہا کہ تین خودکش بمباروں نے ڈی آئی جی آفس میں گھسنے کی کوشش کی۔