اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع گوادر میں ہوئے ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب مسلح حملہ آوروں نے کلمات کے علاقے میں شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل پہنچایا جہاں ایک زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔