بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 4 ہلاک

   

کوئٹہ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں بلوچستان صوبہ کے دکی ضلع میں چہارشنبہ کی صبح ایک کوئلے کی کان میں دھماکے سے چار کانکنوں کی موت ہوگئی۔ دکی ضلع کے پولس افسر سردار ہاشم خان نے بتایا کہ چمالانگ علاقے میں ایک کوئلہ کان میں میتھین گیس دھماکہ ہونے سے چار کانکنوں کی موت ہوگئی۔ ایک کانکن سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔