کوئٹہ ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے لیڈر میر نواب امان اللہ زرکزئی کا خضدار میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔یہ واقعہ جمعہ کو دیر رات کاہے ۔ زرکزئی کے پوتے اوران کے دیگر دو دوستوں کا بھی اس واقعہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔بی این پی صدر اور قومی اسمبلی کے رکن اختر مینگل نے ٹوئیٹر پر زرکزئی کے قتل کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے زرکزئی کے قتل کو ’’پارٹی اور بلوچستان کے عوام کیلئے سیاہ دن قرار دیا‘‘۔ مینگل نے کہا کہ بی این پی اور بلوچستان کے عوام کیلئے ایک اور سیاہ دن۔زرکزئی کے قتل سے ہم سب بے سہارا ہو گئے ہیں۔ زرکزئی اور ان کے پوتے اور ان کے دوستوں کی آدھی رات کوبہیمانہ قتل کی خبر سن کر سکتہ میں رہ گیا ہوں۔
