بلوچستان کی کوئلہ کان میں دھماکہ ،دوہلاک

   

کوئٹہ ،21جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں بلوچستان کے دکی علاقہ میں پیر کے روز کوئلہ کان میں دھماکہ ہونے سے کم سے کم دوافراد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے ۔جیونیوز کے مطابق کان کے اندر گیس دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم دولوگوں کی موت ہوگئی اور دولوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں ۔کان میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے کوششیں شروع کردی گئ ہیں۔ بلوچستان کی ڈھائی ہزار کوئلہ کانوں میں کم سے کم 20ہزارمزدور کام کرتے ہیں ۔