کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں منکی پوکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسکولوں کو منکی پوکس انفیکشن کے حوالے سے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن میں ضلعی تعلیمی افسران اور پرنسپلز سے کہا ہے کہ وہ وائرل انفیکشن (منکی پوکس) کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب اور فوری کارروائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اگر کسی میں اس کی علامات پائی جائیں تو انہیں ہسپتال سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ایسے طالب علم یا شخص کو دوسروں سے دور رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔