بلوچ رہنما میر یار بلوچ کی رنویر سنگھ کی فلم ’دھْرندھر‘ پر تنقید

   

اسلام آباد ۔9 ڈسمبر (ایجنسیز) بلوچ رہنما میر یار بلوچ نے بالی ووڈ فلم دھْرندھر دیکھنے کے بعد مایوسی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں بلوچ عوام کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے اور بلوچستان اور ہندوستان کے تعلقات کو منفی انداز میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچستان کوکسی گینگسٹر کے ذریعے پیش نہیں کیا جاسکتا اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے بلوچوں نے کبھی 26/11 ممبئی حملوں کا جشن نہیں منایا، کیونکہ ہم خود بھی پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے شکار ہیں۔