بلو وہیل گیم کیلئے پونے کے طالب علم نے پھانسی لے لی

   

پونے۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق بلو وہیل گیمس کی تکمیل کے آخری مرحلے کے طور پر پونے کے ایک 20 سالہ طالب علم نے چہارشنبہ کی شام میں پھانسی لے لی۔ ہاتھ سے تحریر کردہ اپنے خودکشی نوٹ میں اس نے تحریر کیا کہ ’’سیاہ تیندوا بالآخر اپنے پنجرہ سے آزاد ہوگیا، ختم شد‘‘ اور اس کے سیاہ تیندوا کی ڈرائنگ کے ساتھ ’’سورج دوبارہ چمکے گا‘‘ تحریر درج تھی۔