بلٹ ٹرین : کسانوں کا بہتر معاوضہ کیلئے احتجاج

   

احمدآباد۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لگ بھگ 800 کسانوں نے جو ممبئی ۔ احمدآباد بلٹ ٹرین پراجکٹ سے متاثر ہیں، آج گجرات کے نوسری میں احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے اپنی زمین کیلئے بہتر معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ گجرات ہائیکورٹ کسانوں کی عرضیوں پر توقع ہیکہ جمعرات کو فیصلہ سنائے گا۔ کسانوں نے ہائی اسپیڈ ریل پراجکٹ کیلئے حصولیابی اراضی کے عمل کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ آج کا احتجاج یہاں سے 280 کیلو میٹر دور نوسری میں گجرات کھیدوت سماج میں منعقد کیا جو وزیراعظم نریندر مودی کے 2017ء میں شروع کردہ پراجکٹ کا مخالف ہے۔