ممبئی ۔ مہاراشٹرا ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے ۔ ریاستی دارالحکومت ممبئی میں خانگی شعبے سے بھی حکومت کو کووڈ۔19 سے نمٹنے میں مدد حاصل ہورہی ہے۔ ایک پرائیویٹ بلڈر نے اپنی نوتعمیر شدہ 19منزلہ عمارت کو میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی کے حوالے کیاہے تاکہ عالمی وباء پر قابو پانے کی جدوجہد میں اُن کا بھی حصہ شامل ہوجائے۔ اُنھوں نے کہاکہ اسے کورونا مریضوں کے لئے کورنٹائن سنٹر کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ملاڈ کی ایس وی روڈ پر واقع یہ بلڈنگ میں 130 فلیٹس موجود ہے ۔ اسے ریاستی حکومت سے قبضہ حاصل کرنے کا سرٹیفکیٹ وصول ہوچکا ہے ۔ شری جی شرن ڈیولپرس کے میہول سنگھوی نے کہاکہ ہم نے تمام کرایہ داروں کے ساتھ صلاح مشورہ کے بعد اپنی مرضی سے اس بلڈنگ کو کورنٹائن سنٹر کے طورپر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔
