بلڈر و فلم فینانسر یوسف لکڑا والا کا آرتھر روڈ جیل میں انتقال

   

ممبئی : آرتھر روڈ جیل میں قید بلڈر اور فلم فنانسر یوسف لکڑ اوالا کی موت کی خبر منظر عام پر آ ئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ان کی نعش جے جے ہسپتال لائی گئی ہے۔ فی الحال ، اے ڈی آر (حادثاتی موت کی رپورٹ) درج کی گئی ہے۔ موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ممبئی کے جے جے ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لکڑا والاکو جب ہسپتال لایا گیاتھا، اس وقت ان کی موت ہوچکی تھی۔دوپہر 12 بجے انھیں مردہ قرار دیا گیا۔