بلڈوزر بیروزگاری پر چلائیں : راہول

   


نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی پر تنقید میں کہاکہ حکومت کو افراط زر اور بیروزگاری پر بلڈوزر چلانا چاہئے لیکن بی جے پی کا بلڈوزر خوف پیدا کرنے کے لئے نفرت کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔ راہول نے کہاکہ نفرت، تشدد اور امتیاز ہمارے ملک کو کھوکھلا کررہے ہیں۔ ترقی کی راہ ، بھائی چارہ اور امن آہنگی کی اینٹوں کے ساتھ تعمیر کی جاتی ہے لیکن موجودہ طور پر برعکس ہورہا ہے۔