بلڈوزر مرمت کیلئے بھیجاہے ، 10 مارچ کے بعد دوبارہ چلے گا:یوگی

   

Ferty9 Clinic

مین پوری: سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر دہشت گردوں کے مقدمات واپس لینے کا الزام لگاتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طنز کیا ہے کہ بلڈوزر کو انتخابات کے دوران مرمت کے لیے بھیجا گیا ہے جس کا استعمال 10 مارچ کے بعد جرائم پیشہ عناصر اور بدمعاشوں کو سبق سکھانے کے لیے کیا جائے گا۔تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری دن جمعہ کے روز کرسچن اسکول کے کھیل کے میدان میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا، ‘‘پہلے بڑے مافیا اور غنڈے اقتدار چلاتے تھے ۔ آج وہ سب جیل کے اندر ہیں۔ زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا انتخابات کے دوران بلڈوزر نہیں چلے گا۔ میں نے کہا کبھی کبھی بلڈوزر کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اسے مرمت کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ الیکشن میں مافیا- غنڈے بل سے باہر نکل آئے ہیں۔ 10 مارچ کے بعد بلڈوزر پھر سے چلے گا۔

اکھلیش نے ملائم کے خاص سپہ سالار کو برباد کر دیا : یوگی
لکھنؤ: مین پوری کے کرہل میں جمعرات کو سماج وادی پارٹی کے وجئے رتھ میں اپنی تصویر کے سلسلے میں بی جے پی کے طنز کا جواب دیتے ہوئے پرگتی شیل پارٹی کے بانی شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ سماج وادی اتحاد کی علامتی تصویرسے بی جے پی میں بوکھلاہٹ بڑھ گئی ہے ، جبکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں ملائم کے خاص سپہ سالار ہونے والے شیوپال برباد ہو گئے ہیں۔ دراصل کرہل سے پہلی بار اسمبلی الیکشن لڑ رہے ایس پی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جمعرات جو اپنے والد ملائم سنگھ یادو اور چچا شیو پال سنگھ یادو کے ساتھ روڈ شو کیا تھا ، جس کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی ۔ ان میں سے ایک تصویر میں شیو پال اپنے بڑے بھائی ملائم کے پیچھے کھڑے ہیں جبکہ اکھلیش ان کے پاس بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ اس تصویر کونشانہ بنا کر بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے ٹویٹ کیا تھا‘‘چچا کو نہ تو الیکشن لڑنے کے لیے سیٹ ملی اور نہ ہی رتھ میں بیٹھنے کے لیے … یہاں تک کہ ان کے بھتیجے کو بھی 10 مارچ کو اپنی سیٹ ڈھونڈنا مشکل ہو جائے گا ۔