بلڈوزر پر دلہے کی بارات

   

بہرائچ : اترپردیش میں ضلع بہرائچ کے ایک گاؤں میں دلہا بلڈوزر پر سوار ہوا اور اس کی بارات دلہن کے گاؤں پہنچی۔ لکشمن پور ۔ شنکر پور گاؤں کو جیسے ہی یہ انوکھی بارات پہنچی ، پورا گاؤں سیلفی لینے کیلئے دوڑ پڑا ۔ سیلفی لینے والوں کو دلہے سے دلچسپی نہیں تھی بلکہ وہ سجائے ہوئے بلڈوزر کو اپنے کیمرہ میں قید کرنے بے چین تھے۔ اس موقع پر بلڈوزر بابا کی جئے کے نعرے لگائے گئے۔