پٹنہ۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے جمعرات کو نریندر مودی حکومت کے ’’بلڈوزر کلچر‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر دہلی کے جہانگیر پوری اور دیگر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ایک مخصوص کمیونٹی کے ڈھانچے کو منہدم کرنے کا الزام لگایا۔چین نے ہندوستانی علاقے میں دو گاؤں بنائے لیکن مرکز اس کے بارے میں دو لفظ بولنے سے ڈرتا ہے، انہیں منہدم کرنا بھول جاتا ہے۔ کیا انہیں قومی مفاد، اتحاد و سالمیت اور آئین کی فکر ہے یا صرف ایک مخصوص کمیونٹی پر بلڈوزر چلارہے ہیں؟ تیجسوی نے کہا۔تیجسوی نے پوچھا اگر (جہانگیرپوری) میں غیر قانونی تعمیرات ہیں، تو حکومت اور انتظامیہ اب تک کیا کر رہی تھی ۔ ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو نے بھی’’بلڈوزر کلچر‘‘ پر اعتراض کیا اور ٹویٹر پر ایک سوشل میڈیا مہم #stopbulldosinghouses شروع کی۔