بلک ڈیزل قیمت میں فی لیٹر 10 روپئے اضافہ

   

ریٹیل استعمال میں اضافہ اور بلک ڈیزل کی فروخت میں کمی
حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) روس ۔ یوکرین جنگ کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔ خام تیل قیمتوں میں اضافہ کا اثر ( بلک ) زیادہ مقدار میں فروخت ہونے والے ڈیزل پر پڑا ہے۔ آئیل کمپنیوں سے بلک ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ منگل تک حیدرآباد میں بلک فی لیٹر ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 103.70 روپئے تک پہنچ گئی ۔ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے پیش نظر ریٹیل قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے ریٹیل میں 94.62 روپئے فی لیٹر ڈیزل فروخت ہورہا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر بلک فروخت میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب ریٹیل ڈیزل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ماہ قبل تک بلک فروخت پر 4 تا 5 فیصد سبسیڈی تھی۔ ریٹیل مارکٹ کی قیمت سے کم از کم چار تا پانچ روپئے کم قیمت پر ڈیزل فروخت ہوتا تھا جنگ کی وجہ سے صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی آئیل کمپنیوں نے ڈسکاؤنٹ بند کردیا ہے جس سے بلک میں ڈیزل خریدنے والے آر ٹی سی ، ریلوے جیسے ادارے ریٹیل پٹرول بنکس سے ڈیزل خریدی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بلک ڈیزل کے استعمال میں حیدرآباد کی 60 فیصد حصہ داری ہے۔ ریاست میں ایک ماہ کے دوران 67,800 کیلو لیٹر ڈیزل بلک میں فروخت ہوتا ہے جس میں حیدرآباد میں 40,680 کیلو لیٹر ڈیزل فروخت ہوتا ہے۔ ن