بلیامیں ملائم سنگھ کی یاد میں ’مواصلاتی سنٹر‘کی تعمیر

   

بلیا : اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو کی یادو میں بلیامیں مواصلاتی سنٹر بنایا جائے گا۔اس کی پہل کرتے ہوئے بلیا سے بی جے پی ایم پی ویریندر سنگھ مست نے آنجہانی ملائم سنگھ کی یادو میں سنواد کیندر بنوانے کیلئے ایم پی فنڈسے 25لاکھ روپئے دینے کی سفارش کی ہے۔ مست نے بلیا کے ڈی ایم کو خط لکھ کر بلیا ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع سول کچہری میں 25لاکھ روپئے کے اخراجات سے ملائم کی یادو میں مواصلاتی سنٹر بنوانے کی تجویز بھیجی ہے ۔بی جے پی ایم پی نے اس کا نام دھرتی پتر ملائم سنگھ یادو سنواد بھون رکھا ہے ۔خط میں بی جے پی ایم پی نے ایس پی فاونڈر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خداداد صلاحیتوں کی مالک شخصیت اور زمین سے جڑے لیڈر کے طور پر بھی سراہا گیا۔ انہوں نے یادو کی یاد میں بلیا سول کچہری احاطے میں ایم پی فنڈ سے 25لاکھ روپئے دئیے ہیں۔