بلیا میں دیوالی کی رات آگ لگنے سے بچی کی موت

   

Ferty9 Clinic

بلیا : اترپردیش میں ضلع بلیا کے نرہیں علاقے میں دیوالی کی رات آگ لگنے سے ایک بچی کی موت ہوگئی اور پانچ جھوپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ پولیس نے آج یہاں کہا کہ نرہیں علاقے کے کلہڑیا گاؤں میں دیوالی کی رات جب عوام چراغاں میں مصروف تھے اسی وقت اودھ بہاری رام کی جھوپڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ میں اس کی آٹھ سال کی بچی سونم جل کر ہلاک ہو گئی۔ آگ پر جب تک قابو پایا جاتا تب تک سریندر، گردھاری، سورج اور پروین کی جھوپڑی اور اس میں رکھا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔