بلینڈا سیمی فائنلز میں داخل

   

شینزن۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین میں رواں سیزن کے اختتامی ایونٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں نمبر سات سیڈ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ نے بھی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جب ان کیخلاف 7-5 اور 1-0 کے خسارے سے دوچار ہالینڈ کی ککی برٹینز زخمی ہونے کے سبب مقابلے سے دستبردارہو گئیں۔ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے واپسی کرتے ہوئے نمبرچھ سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا کو 6-4 اور6-2 سے شکست دی۔