بلیٹ ٹرین پراجکٹ سفید ہاتھی کے مماثل : ٹھاکرے

   

ممبئی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے ممبئی، احمدآباد بلیٹ ٹرین کو سفید ہاتھی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے اسی وقت کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا جب انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ اس پراجکٹ کے ذریعہ ریاست کی صنعتی ترقی میں کوئی بڑا فائدہ ہوگا۔ شیوسینا ترجمان اخبار سامنا میں دیئے گئے انٹرویو کے دوسرے حصہ میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں جہاں فی الوقت این سی پی، شیوسینا اور کانگریس کی متحدہ وکاس اگھاڑی حکومت قائم ہے، کو مرکز کی جانب سے ریاست کو اس کے حق کے مطابق فنڈس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو مناسب راحت فراہم کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم شیوسینا سربراہ نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے اس ریاست کے کسانوں کیلئے بنائے گئے قرض کی چھوٹ اسکیم آئندہ ماہ سے روبہ عمل لایا جائے گا۔