حیدرآباد۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راو نے آج تمام خانگی و سرکاری دواخانوں کے حکام کو ہدایت دی کہ ان سے یومیہ رجوع ہونے والے بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد کے تعلق سے محکمہ کو مطلع کیا جائے ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بلیک فنگس کی بیماری کو وباء قرار دیدیا گیا ہے ۔