بلیک فنگس کے مریضوں کا علاج نظام آباد میںہی کیا جائیگا

   

۔50 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ کا قیام۔ کلکٹریٹ کے چیمبر میں جائزہ اجلاس، وزیر زراعت کا خطاب

نظام آباد ۔وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی ، ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی، پولیس کمشنر کارتیکیا ، محکمہ صحت عامہ اور میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کلکٹریٹ کے چیمبر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیااور اس موقع پر ضلع کی صورتحال پر تفصیلی طور پر بات چیت کی اور ضلع میں کورونا کی وباء میں دن بہ دن کمی واقع ہوتی جارہی ہے اور 8 فیصد وباء دکھائی دے رہی ہے۔ ضلع کے خانگی اور سرکاری دواخانہ مین 374 مریض زیر علاج ہے اور دواخانوں میں کئی بیڈس خالی ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے اور عہدیداروں کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے ضلع میں ہر دن کئے جانے والے سروے اور ٹسٹوں کے باعث 8 فیصد وباء ہوگئی ہے۔مسٹر پرشانت ریڈی نے بلیک فنگس پر بھی عہدیداروں سے بات چیت کی بلیک فنگس کے مریضوں کا حیدرآباد کے بجائے نظام آباد میں علاج کیا جائیگا اس کیلئے 50 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیا جارہا ہے اور تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔ لہذا عوام کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ خانگی دواخانہ کے بجائے سرکاری دواخانہ میں علاج کرانے اور علاج کیلئے 2 تا ڈھائی لاکھ روپئے خرچ کرنا پڑرہا ہے ان تمام چیزوں کا لحاظ رکھتے ہوئے نظام آباد میں ہی بلیک فنگس کا علاج کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ عوام کے درمیان ہر دن گھومنے والے سوپر اسپائیڈرس 6 ہزار افراد کی دو دنوں میں ٹیکہ اندازی کی جائے گی۔مسٹر پرشانت ریڈی نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کرونا کے خاتمہ کیلئے ضلع انتظامیہ کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔