ادویات کی فراہمی کا فیصلہ، حکومت کو تفصیلات روانہ کی اپیل
حیدرآباد: وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بلیک فنگس سے متاثرہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے سلسلہ میں پہل کی ہے ۔ انہوں نے اس نئے مرض کا شکار افراد کو بروقت ادویات کی فراہمی کیلئے حکومت کو تفصیلات کے ساتھ ای میل روانہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ بلیک فنگس کے علاج کیلئے درکار ادویات کی کمی کی شکایت پر کے ٹی راما راؤ نے مریضوں کی مدد کی پہل کی ہے۔ مریضوں سے خواہش کی گئی کہ وہ ڈاکٹرس کی ادویات کی تجویز کی تفصیلات ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کے ای میل پر روانہ کی جائیں۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر دو ای میل ایڈریس بھی دیئے ہیں جن پر عوام تفصیلات روانہ کرسکتے ہیں۔
[email protected]
اور
[email protected]
پر ڈاکٹر کی پریسکرپشن رپورٹ روانہ کی جائے ۔ اس کے علاوہ ٹوئیٹر پر بھی
DMETELANGANA
پر درخواست دی جاسکتی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد عہدیدار ادویات کا انتظام کریں گے ۔ انہوں نے مریضوں یا ان کے تیمارداروں سے خواہش کی کہ درخواست کی ایک نقل ٹوئیٹر پر کے ٹی آر آفس کو روانہ کریں۔ مریضوں کے لئے درخواست فارمس تیار کیا گیا ہے جس میں مریض کے نام ، عمر ، جنس ، وزن کورونا کا شکار ہونے کی تاریخ ، ہاسپٹل میں داخلہ کی تاریخ ، ہاسپٹل کی تفصیلات ، ہاسپٹل میں قیام کے ایام ، آئی پی نمبر ، تیماردار کا نام ، موبائیل نمبر اور ای میل ایڈریس کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ مریض کو لاحق دیگر امراض کی تفصیلات بھی درخواست میں درج کی جائیں۔