بلیک فنگس کے 284 مریض ایک ہی دن کوٹھی ہاسپٹل سے رجوع

   

ہاسپٹل میں بیڈس کی تعداد 200 کردی گئی ، 90 مریض زیر علاج ، 7 مریضوں کا آپریشن
حیدرآباد :۔ بلیک فنگس انفیکشن کے کیسیس کی تعداد میں اضافہ کے بعد بلیک فنگس کے نوڈل سنٹر کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل میں ہاسپٹل کی تعداد کو بڑھا کر 200 کردیا گیا ہے ۔ جمعرات کے دن 284 بلیک فنگس انفیکشن کی علامتیں رکھنے والے ہاسپٹل سے رجوع ہوئے جن میں 39 افراد کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ماباقی متاثرین میں بلیک فنگس کی علامتیں ہونے کے باوجود چند مریض کورونا سے متاثر تھے ۔ چند لوگ کورونا سے صحت یاب ہونے کے باوجود آر ٹی پی سی آر نگٹیو رپورٹ نہ رکھنے کی وجہ سے انہیں شریک نہیں کیا گیا ۔ بہت کم علامتیں رکھنے والوں کو ادویات تجویز کی گئی ہے ۔ فی الحال ای این ٹی ہاسپٹل میں 90 مریض زیر علاج ہیں جن میں 7 مریضوں کا آپریشن کیا گیا ۔ ابتداء میں ای این ٹی ہاسپٹل میں بلیک فنگس مریضوں کے لیے 30 بیڈس مختص کئے گئے کیسیس کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے 50 پھر 100 کے بعد بیڈس کی تعداد 200 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ جمعرات کے دن ایک ساتھ 284 بلیک فنگس کے مشتبہ مریض ای این ٹی ہاسپٹل کو پہونچنے سے ہاسپٹل کا احاطہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے بھر گیا تھا ۔ جن میں چند لوگ کورونا سے متاثر تھے تو چند لوگوں کے پاس کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد آر ٹی پی سی آر نگٹیو رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں شریک نہیں کیا گیا ۔ چند لوگوں کو مزید چند ٹسٹوں کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل جانے کا مشورہ دیا گیا ۔ چند مریضوں اور ان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ عثمانیہ ہاسپٹل اور دوسرے لیابس کو بھاگ دوڑ کرنے میں کافی وقت ضائع ہوگیا جس کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک کرانے کے لیے تاخیر ہورہی ہے ۔ چیف منسٹر آفس کے او ایس ڈی گنگا دھر کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل پہونچکر بلیک فنگس کے زیر علاج مریضوں کے علاج کا معائنہ کیا ۔ ہاسپٹل کے بیڈس کی تعداد مریضوں کی تعداد ، علاج کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ قبل از ہاسپٹل کے ڈاکٹرس سے ملاقات کی ۔ طبی سہولتوں ، ادویات ، آکسیجن کی سہولت کا جائزہ حاصل کیا ۔ اضلاع میں بھی بلیک فنگس کیسیس کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔۔