بلیک میل نہ کریں، نعشوں کو دفنا دیں تو کوئٹہ جاؤں گا: عمران خان

   

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ نعشوں کو دفنائیں گے تو آج ہی کوئٹہ جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ اپنے دو وزرا کو متاثرین کے پاس کوئٹہ بھیجا اور خود بھی متاثرین کے پاس جانے کو تیار ہیں۔اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’اپنے ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرتے کیونکہ ایک ملک کا جو وزیراعظم ہوتا ہے، پھر اس طرح ہر کوئی بلیک میل کرے گا۔‘عمران خان نے کہا کہ ’سب سے پہلے تو یہ جو ملک میں ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ہے جو کہتا ہے کہ ہمارے کرپشن کے تمام کیسز معاف کر دو، نہیں تو ہم حکومت گرا دیں گے، یہ بھی تو ڈھائی سال سے ایک بلیک میلنگ چل رہی ہے۔


ترکی اور پاکستان کی نئی ٹی وی سیریز زیرغور
اسلام آباد : پاکستان اور ترکی تاریخی ٹی وی سیریل کیلئے ایک مشترکہ پراجکٹ شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں یہ بات کہی گئی جنہوں نے دورہ پر آئے ترک ڈائرکٹر کمال تیکدن اور ان کی ٹیم سے نئے پراجکٹ پر تبادلہ خیال کیا جو پانچ روزہ دورہ پر پاکستان آئی ہوئی ہے۔