پیرس: مقامی پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ کرسمس کے دن پیرس کے مشرق میں میوکس قصبے کے ایک اپارٹمنٹ سے پانچ نعشیں ملی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل کی تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔نیوز ویب سائٹ ایکٹو17 جس نے سب سے پہلے وقوعے کی اطلاع دی، کے مطابق متاثرین میں ایک خاتون اور اس کے چار چھوٹے بچے شامل تھے۔اس میں مزید کہا گیا کہ پولیس 33 سالہ والد کی تلاش کر رہی تھی جو ’’مفرور‘‘ تھا۔پراسیکیوٹر جین بپٹسٹ بلیڈیئر نے اے ایف پی کو تصدیق پانچ نعشیں ملنے کی تصدیق کی۔ورسیلز جوڈیشل پولیس سروس تحقیقات کر رہی ہے۔پیرس کے علاقے میں حال ہی میں بچوں کی ہلاکتوں کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے۔