بلی کی یہ تصویر زندگی سے متعلق آپ کے مثبت یا منفی رجحان کا تعین کرتی ہے!

   

لندن : حال ہی میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر کئی تصاویر گردش میں آئی ہیں جن میں نظر کا دھوکا شامل ہے اور ان کو سمجھنے کے لیے قوت ارتکاز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ تصاویر بعض مرتبہ ناظرین کی شخصیات کے تجزیے پر بھی مشتمل ہوتی ہیں۔اسی طرح کی ایک تصویر برطانوی اخبار Sun The نے شائع کی ہے۔ یہ تصویر بھی نظر کے دھوکے پر مشتمل ہے۔ تصویر میں ایک بلی دکھائی دے رہی ہے جو یا تو سیڑھیاں چڑھ رہی ہے اور یا پھر سیڑھیاں اتر رہی ہے۔ اخبار کے مطابق آپ اس تصویر کو دیکھ کر جو تفصیل بتائیں گے وہ آپ کی شخصیت کے مزید خفیہ پہلوؤں کا انکشاف کر سکتی ہے۔اس تصویر کو پہلی بار انگریزی جریدے Minds نے شائع کیا تھا۔