نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل کی پیشکشی کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر اور دہلی کے دوسرے حصوں میں بل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے روبرو احتجاج کیا۔ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ نے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا یہ بل ہندوستانی نظریہ کے خلاف ہے۔ بدرالدین اجمل نے کہاکہ یہ بل دستور اور ہندو مسلم اتحاد کے خلاف ہے۔ بدرالدین اجمل دھوبری آسام کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔