بل گیٹس بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی ہو گئے

   

نیویارک : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے بیٹی جینیفر گیٹس کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔بل گیٹس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جینیفر گیٹس کی شادی سے لی گئی ایک تصویر شیئر کرکے اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔اس تصویر میں جینیفر اور بل گیٹس ڈانس کر رہے ہیں، تصویر کے کیپشن میں بل گیٹس کا لکھنا ہے کہ ’جین، اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ تم آج 26 سال کی ہو گئی ہو،تم نے آج تک جو کچھ بھی کیا ہے اس پر مجھے بیحد فخر ہے۔‘بل گیٹس کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا ہے کہ ’وہ اسی طرح کئی سال ایک ساتھ ڈانس کرتے رہیں گے۔