اسلام آباد:مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور ارب پتی انسان دوست شخصیت بل گیٹس آج اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہیں ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔بل گیٹس کو پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون اور انسداد پولیو مہم کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوان صدر میں ‘ہلال پاکستان’ سے نوازنے کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بل گیٹس کو ‘ہلال پاکستان’ ایوارڈ سے نوازا۔قبل ازیں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے وزیر اعظم کے دفتر میں عمران خان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
