بل گیٹس کی چیف منسٹر اے پی چندرابابو نائیڈو سے ملاقات

   

ڈیجیٹل ٹکنالوجی کی ترقی میں اہم رول ادا کرنے کی ستائش
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تعریف کی کہ وہ ایسے شخص ہیں جو ڈیجیٹل ٹکنالوجی پر خود سے زیادہ یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ پہلی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جدید ٹولس کا استعمال کرتے ہوئے گورننس کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے بارے میں ایک وژن پینٹ کیا ۔ گیٹس فاونڈیشن کے چیرمین پیر کو ریاستی حکومت کی دعوت پر آندھرا پردیش سکریٹریٹ میں صحت ، زراعت ، تعلیم اور ٹکنالوجی سے چلنے والے گورننس اقدامات میں تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی ۔ ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران گیٹس نے مشاہدہ کیا کہ جی ایس ٹی کے ذریعہ قومی سطح پر ٹیکس وصولی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ گیٹس نے سنجیوانی پروجکٹ کے بارے میں دریافت کیا ۔ ایک ہیلتھ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن پروگرام جو گیٹس فاونڈیشن کے ساتھ چتور ضلع کے کپم میں چلایا جارہا ہے ۔ اسی طرح انہوں نے چیک کیا کہ کس طرح بلڈ شوگر ، ذیابیطس اور دیگر طبی ٹسٹ جیسے پیرامیٹر ریکارڈ کئے جارہے ہیں اور اس بات کی تعریف کی کہ سنجیوانی پروجکٹ کو اچھی طرح سے انجام دیا جارہا ہے ۔ اے آئی کے استعمال کے ساتھ نائیڈو نے گیٹس کو بتایا کہ صحت عامہ کی خدمات کو بہتر بنایا جارہا ہے جب کہ بعد میں بائیو ڈیزائن کے ذریعے صحت کی خدمات کی فراہمی کے بارے میں بھی پوچھا ۔ بل گیٹس نے نوٹ کیا کہ غریب افراد بھی سستے تشخیص ٹیسٹ کے ذریعے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ نائیڈو نے گرین فیلڈ کیپٹل سٹی کی تعمیر کے طریقے کی نمائش کی ۔ گیٹس کے دورے کو حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرے گا ۔ ش