بمباری میں شہید ماں کی گود میں 5 ماہ کا بچہ سلامت

   

Ferty9 Clinic

غزہ کے ہاسپٹل میں زیرعلاج ننھا عمر الحدیدی ہفتہ کی صبح اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید اپنی فیملی کے اراکین میں والد محمد الحدیدی کے ساتھ سلامت واحد فیملی ممبر ہے۔ غزہ سٹی میں جب اسرائیل نے بمباری کی تب عمر کی والدہ اپنے دیگر بچوں کو ساتھ لیکر پڑوس میں رشتہ دار کے پاس عید کی ملاقات کیلئے گئی تھیں تب وہ بمباری کی زد میں آئے اور خدا کی قدرت دیکھئے کہ ماں اور دیگر بچے شہید ہوگئے لیکن 5 ماہ کا بچہ سلامت رہا۔ دواخانہ میں وہ اپنے 37 سالہ والد کی نگرانی میں ہے۔ محمد الحدیدی اتفاق سے عید ملاپ کیلئے نہیں گیا تھا۔