بمراہ اس وقت کے سب سے بہترین بولر:بریٹ لی

   

احمدآباد۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولروں میں سے ایک بریٹ لی نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑی جسپریت بمراہ بلا شک موجودہ وقت کے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔ 42 سالہ لی بریٹ لی نے، یہاں بی جے میڈیکل کالج میں ایک پروگرام میں کہا کہ بمراہ نے بہت اچھی کارکردگی کی ہے اور وہ اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ونڈے درجہ بندی میں سرفہرست موجود بمراہ گجرات کے احمد آباد کے رہنے والے ہیں۔لی نے کہا کہ انہیں سچن تندولکر، راہول ڈراویڈ ، وی وی ایس لکشمن اور ایم ایس دھونی سمیت ان کے وقت کے تمام ہندوستانی بیٹسمینوں کو بولنگ کرنے میں پریشانی ہوتی تھی۔