نئی دہلی ۔ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا شمار دنیا کے بہترین بولروں میں کیا جاتا ہے۔ اس فاسٹ بولر کو اب کھیل کے لیجنڈز میں سے ایک اور آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ سے حمایت کا ووٹ ملا ہے۔ پونٹنگ نے کہا ہے کہ بمراہ گزشتہ 5-6 سالوں سے دنیا کے بہترین ملٹی فارمیٹ بولر ہیں۔ آئی سی سی ریویو سے بات کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ میں یہ بات کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں، وہ گزشتہ پانچ یا چھ سالوں سے عالمی کرکٹ میں ملٹی فارمیٹ کا بہترین بولر ہیں۔آسٹریلیا میں وہ توجہ کا مرکز ہوں گے۔