بمراہ رانجی ٹرافی سے فام حاصل کرنے کیلئے کوشاں

   

سورت ۔25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ گجرات اور کیرالہ کے درمیان یہاں شروع ہوئے رانجی میچ میں شرکت کے ساتھ ٹیم میں واپسی سے پہلے ان کی فٹنس کا تعین کیا جائے گا۔ بمراہ زخمی ہونے کی وجہ سے ستمبر سے ہی باہر ہیں۔ انہیں سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی بالترتیب ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا اس لیے رانجی میچ میں سب کی نگاہیں 26 سالہ بمراہ پر ہیں ۔ کمیٹی کے صدر ایم ایس کے پرساد بھی اس دوران یہاں موجود رہیں گے۔ ہندوستان کے تینوں فارمیٹس میں بولنگ کے اہم ستون بمراہ آخری مرتبہ قومی ٹیم کی جانب سے ویسٹ انڈیز میں ٹسٹ سیریز میں کھیلے تھے۔جمائیکا میں دوسرے میچ میں وہ ٹسٹ ہیٹ ٹرک لینے والے دوسرے ہندوستانی بنے تھے۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف وشاکھاپٹنم میں دوسرے ون ڈے سے پہلے پریکٹس سیشن میں پورے جوش کے ساتھ میں بولنگ کی جس سے ان کی واپسی کی امید ہوئی۔ بمراہ نے ابھی تک 12 ٹسٹ میچوں میں 19.24 کی اوسط سے 62 وکٹ لئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے نام پر ونڈے میں 103 اور ٹی 20 میں 51 وکٹ درج ہیں۔ بمراہ کی واپسی سے گجرات کا فاسٹ بولنگ شعبہ بھی مضبوط ہوگا۔گجرات نے اپنے پہلے میچ میں حیدرآباد کو آسانی سے شکست دی تھی اور اس کے بعد یہ اس کا دوسرا میچ ہے۔کیرلا نے پہلے میچ میں دہلی کو ڈرا کرنے کا موقع دیا جبکہ دوسرے میچ میں اسے بنگال سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔