بمراہ ٹسٹ درجہ بندی میں بدستور سرفہرست

   

دبئی: ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی مینز ٹسٹ بولنگ درجہ بندی میں اپنے پہلے مقام پر برقرار ہیں، جبکہ زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف سیلیٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں تین وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کرکے ٹسٹ پلیئر درجہ بندی میں نیا رنگ بھردیا ہے۔ اس فتح کے ہیرو فاسٹ بولر بلیسنگ مظربانی رہے، جنہوں نے میچ میں مجموعی طور پر9 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ چار درجے ترقی پاکر بولنگ درجہ بندی میں 15ویں مقام پر پہنچ گئے۔ ان کے رینکنگ پوائنٹس705 ہو گئے ہیں، جو ان کا کیریئرکا بہترین اسکور ہے۔