بمراہ پر تنقید کرنے والوں پر محمد سمیع کی شدید تنقید
نئی دہلی ۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ دورہ پر ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ٹی 20 سیریز میں بمراہ مہنگے ثابت ہوئے تو ونڈے سیریز میں انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملی۔ بمراہ کی اس کارکردگی پر کئی سینئروں نے سوال کھڑا کردئے ، جس کے بعد اب ٹیم کے ساتھی بولر محمد سمیع نے سبھی کو جواب دیا ہے۔ محمد سمیع نے کہا کہ کچھ لوگوں کو صرف تنقید کرنے کے ہی پیسے ملتے ہیں۔ محمد سمیع نے بمراہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ باہر بیٹھ کر کسی بھی کھلاڑی کی تنقید کرنا آسان ہے جبکہ کھلاڑی کیلئے واپسی کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ آج کل لوگ کھلاڑیوں پر تنقید کرکے پیسہ کما رہے ہیں۔ محمد سمیع نے مزید کہا کہ بمراہ نے ملک کیلئے جوکیا ہے وہ آپ کیسے بھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ لوگ بمراہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں لیکن آپ 3 یا 4 ونڈے میچوں کے بعد ہی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے ۔ سمیع نے مزید کہا کہ آپ کو مثبت چیزوں پر توجہ دینی چاہئے ، کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ محمد سمیع نے کہا کہ جب آپ کچھ میچوں میں بہتر کارکردگی نہیں کرتے ہیں تو لوگ بہت الگ انداز میں سوچنا شروع کردیتے ہیں اور آپ کے بارے میں ان کا رویہ بدل جاتا ہے۔ اس لئے ہمیں زیادہ سوچنا نہیں چاہئے۔ یاد رہے کہ بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں ایک بھی وکٹ نہیں لی ہے۔ ایسا ان کے کیریئر میں پہلی مرتبہ ہوا جب انہیں سیریز میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ صرف بمراہ ہی نہیں بلکہ ہندوستان کے دیگر بولروں کی بھی ونڈے میں کارکردگی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 3-0 سے کلین سویپ کیا۔