بمراہ کو آرام دینے کا کوئی منصوبہ نہیں : پولارڈ

   

ممبئی: بیٹنگ کوچ کیرون پولارڈ نے کہا کہ ممبئی انڈینزکا ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہندوستان کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو آرام دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے حالانکہ وہ آئی پی ایل پلے آف کے لیے دوڑ سے باہر ہیں۔ممبئی نے پیرکو یہاں سن رائزرس حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دی جب سوریاکمار یادو (102 ناٹ آؤٹ) نے اپنی دوسری آئی پی ایل سنچری اسکور کی اور ٹیم کو16گیندوں باقی رہ کر 174 کے ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد ملے۔ اس کامیابی نے ممبئی کو اپنے چار میچوں میں ہارنے کا سلسلہ ختم کرنے اور12 میچوں میں صرف چوتھی جیت ریکارڈ کرنے میں مدد کی۔ ان تمام حالات کے باجود پولارڈ نے کہا کہ بمراہ کو آرام دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔