بمراہ کو والد بننے پر شاہین آفریدی کا تحفہ

   

کولمبو ۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے ملاقات کی اور انہیں والد بننے پر مبارکباد دی۔ شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ سے بچے کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انہیں اس موقع پر تحفہ بھی دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل کی جانب سے اس سلسلے میں ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ شاہین آفریدی ہندوستانی بولر کو تحفہ پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میری طرف سے شہزادے کیلیے تحفہ ہے۔ تحفہ قبول کرنے کے بعد جسپریت بمرا بھی گرم جوشی سے جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔